قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے پیر کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ حکمرانوں کو مسائل کیوں نظر نہیں آرہے ہیں اگر واقعی پارلیمنٹ خود مختار ہے تو اہم فیصلوں کے بارے میں اس ہاؤس کو اعتماد میں کیوں نہیں لیاجارہاہے؟ ایوان کے ایجنڈے میں کوئی قومی ایشوشامل نہیں ہے۔ حکومت مسائل کے حل کے حوالے سے عمل کر کے دکھائے کیری لوگر بل کس کے مفادات کا تحفظ کر رہاہے وزیراعظم چیف ایگزیکٹو ہیں وہ اس حوالے سے جواب دہ نہیں ہیں۔ امریکی شرائط پاکستان کی مفادات اور قوم کی عزت نفس کے منافی ہے ان بدترین شرائط کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی انہوں نے کہاکہ ایوان صدرکے ترجمان کی جانب سے اس بل کا کریڈٹ لینے کی کوشش کی جارہی ہے قوم کو بتایاگیاتھا کہ صدر فرینڈز آف پاکستان کے اجلاس میں جارہے ہیں 100ارب ڈالرکی امداد کا بیان دیا گیا ایک ٹکا بھی نہیں ملا۔ شرمناک شرائط پاکستان کے بچے بچے کی زبان پر ہیں۔ کیاحکومت سمجھتی ہے کہ قوم گونگی اور بہری ہے اور حکومت کی ہاں میں ہاں ملا دے گی ۔ اگر پارلیمنٹ خود مختار ہے تو کیری لوگر بل کی شرائط کو پیش کیا جائے انہوں نے کہاکہ آزاد خود مختار ملک کی حکومت بن کر دکھائیں بلیک واٹر کی سرگرمیوں ،امریکی سفارتخانے کی توسیع ، امریکیوں کو دو سو گھر دینے کے معاملات پر حکومت نے وضاحت نہیں کی۔ کیا امریکہ اسلام آباد کو ٹیک اوور کرنا چاہتا ہے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی گئی ہے آج ہی دھماکہ ہوا ہے رکاوٹوں کو دور کیاجائے ملک کو سیکیورٹی سٹیٹ نہ بنایا جائے اسلام آباد کے تحفظ کے حوالے سے جدید سائنسی طریقے استعمال کئے جائیں شہریوں کی لائنیں نہ لگوائیں ناکوں کی وجہ سے سڑکیں بلاک ہو جاتی ہیں ملک کو جمہوری انداز میں چلائیں ۔ آزاد و خود مختار ملک بنائیں۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 168681
بلیک واٹر کی سرگرمیوں ،امریکی سفارتخانے کی توسیع ، امریکیوں کو دو سو گھر دینے کے معاملات پر حکومت نے وضاحت نہیں کی۔